میری محبت
میری محبت
میں جسکی محبت کا اسیر ہوں، وہ خوبرو ہے، حسین ہے، دانشوروں میں سے ہے، سادی لوح ہے، بھر پور جوانی سے مالا مال ہے، کمر پتلی ہے، گردن متوسط ہے، ستواں ناک ہے، نازک ہونٹ ہے، آواز اتنی سریلی ہے کہ بلبل بھی رشک کرتے ہیں، وہ سوتے ہوئے بھی غضب ڈھاتی ہے،آنکھیں بھی ایکدم نشیلی تلوار سی ہے، زلفیں رمانی رخسار ہیں، گھنی پلکیں ہیں، باریک آبرو ہیں، خوش مزاج ہے، ہنستی ہے گویا کلیاں چٹک رہی ہوں، خوش طبع ہے، ہرنی سی چال ہے، ناگن جیسے نخرے ہیں، شہد جیسی میٹھی ہے،،عنبر جیسی مہک ہے، دور ہونے کے باوجود اسکی مہک و چاشنی ہم تک آتی رہتی ہے،وہ رہتی جھیلوں کے قریب ہے گویا جھیل کی خوبصورتی میری محبوبہ سے ہے، چلتی ہواسی ہے،اڑتی پتنگ سی ہے،بات کرتی ہے تو راحت ملتی ہے، چپ رہتی ہے تو سکون ملتا ہے، وہ حور تو نہیں لیکن حور سے کم بھی نہیں 😘 صرف میں ہی نہیں جو بھی اس کے قریب جاتا ہے اسی کا ہو کر رہ جاتا ہے
جو بھی ملتا ہے صنم 😏 تجھ سے، ترا ہوتا ہے
تُو ہی بتلا کہ تری ذات میں، ایسا کیا ہے؟
✍🏻 راشد مرتضیٰ
Anjana
12-Jan-2022 02:56 PM
Bahut badiya
Reply
Islahih_writer
11-Jan-2022 10:58 PM
Good
Reply